ابنا: پاکستان کے مختلف شہروں سے ہمارے نمائندوں کے مطابق اسلام آباد ، کراچی ،لاہور اور پشاور سمیت مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں آج عوام نے لوڈشيڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے واپڈا کے دفاتر پر حملہ کیا اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی – اس دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جن میں کئی افراد زخمی ہوگئے.
پاکستان کے بعض علاقوں ميں سحر و افطار کے اوقات بھي اندھيرا چھايا رہتا ہے- ماہ صيام کے دوران لوڈشيڈنگ ميں کمي کے دعوؤں اور وعدوں کے باجود شہروں ميں کم از کم 10 سے 12 جبکہ ديہاتوں ميں 16 سے 18 گھنٹے کي لوڈشيڈنگ کي جارہي ہے.
.......
/169